|

وقتِ اشاعت :   June 1 – 2015

کوئٹہ :  کمانڈر سدرن کمانڈ ناصر جنجوعہ نے سانحہ مستونگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بزدل دہشت گردوں سے ایک ایک قتل کا حساب لیں گے اور یہ دشمن پیچھے سے حملہ کرتا ہے اور دشمن ذہنی پستی کا شکار ہے اور ہمارے بچوں کو مارنے لگا ہے بلوچوں اور پشتونوں کو لڑانے کی کوشش کی گئی مگر ہم سب ملکر دشمن سے لڑیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان اسمبلی کے باہر سانحہ مستونگ کے شہداء کی یاد میں شمعیں روشن کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سانحہ مستونگ میں جاں بحق افراد کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی تقریب میں وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ ‘ اپوزیشن لیڈر مولانا عبدالواسع صوبائی وزراء عبدالرحیم زیارتوال ‘ ڈاکٹر حامد اچکزئی ‘شیخ جعفرخان مندوخیل ‘ وزیرداخلہ میر سرفراز بگٹی ‘ رحمت صالح بلوچ ‘ سردار اسلم بزنجو ‘ اراکین اسمبلی حاجی اسلام بلوچ ‘ نصراللہ زیرے سمیت سول سوسائٹی کے نمائندوں بھی موجود تھے کمانڈر سدرن کمانڈ ناصر خان جنجوعہ نے سانحہ مستونگ میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدری کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ مستونگ کے شہداء کو سلام پیش کرتا ہوں یہ کون سا دشمن ہے اس کی کون سی سوچ ہے دشمن چاہتے ہیں کہ پاکستان کا خون بہتا رہے اب وقت آگیا ہے کہ بزدل دہشت گردوں سے ایک ایک قتل کا حساب لیں گے اور یہ دشمن ہر وقت پیچھے سے حملہ کرتا ہے اگلی صدی پاکستان کے حوالے سے بلوچستان کی صدی ہے اور دنیا پر ثابت کریں گے پاکستان امن پسند ملک ہے ہم سب ملکر دہشت گردوں کیخلاف لڑیں گے آپ دشمن کی وجہ سے آپس میں نہ لڑیں کوئی بھول میں نہ رہے ہم سب دہشت گردوں کیخلاف لڑیں گے کیونکہ دشمن اب ہمارے مزدوروں اورمسافروں پر حملہ کررہا ہے اور نہتے لوگوں کو مارنے والے دشمن پر لعنت بھیجتا ہوں چند روپوں کے خاطر بے گناہ مزدوروں اور نہتے مسافروں کو بسوں سے اتار کر ٹارگٹ کیا جارہا ہے اور افسوس اس بات پر ہے کہ جن استادوں تربیت دی کہ اپنے لوگوں کو ماریں مزدوروں اور مسافروں کو مارکر وہ کون سی آزادی چاہتے ہیں ہم ایسے آزادی پر لعنت بھیتجے ہیں جس سے آزادی کے نام پر بے گناہوں لوگوں کا خون بہایاجارہا ہے انہوں نے کہا کہ ہم دشمنوں کو ان کے کیمپوں سے نکال کر ان کو عبرتناک سزا دیں گے تاکہ وہ مستقبل میں ایسی کارروائیاں کرنے سے پہلے اس بات پر مجبور ہوں کہ آئندہ مجھے بھی اس کا ٹارگٹ کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ آرمی چیف دشمن کے حوالے سے پہلے سے آگاہ کر چکے ہیں کیونکہ دشمن پاکستان کی ترقی نہیں چاہتا اپوزیشن لیڈر مولانا عبدالواسع نے کہا کہ سیاسی و عسکری قیادت نے ظالموں کو دکھا رہی ہے کہ ہم متحد ہیں اور کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں نے مستونگ میں بے گناہ اور نہتے لوگوں کو بسوں سے اتارا اور شناخت کے بعد لائن میں کھڑا کرکے ان کو مارا گیا ہے جو قابل مذمت اقدام ہے اور صوبہ کے عوام اس ناروا عمل پر انتہائی آفسردہ ہیں