|

وقتِ اشاعت :   December 1 – 2021

کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر ڈاکٹر اسحاق بلو چ نے خا ران میں یو نٹ سا زی اور عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں کلی شو ہاپ ، کلی تازینہ ، کلی خو کاپ ، کلی پتکن اورکلی نوروز قلات کا دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے خطاب کر تے ہوئے کہاکہ نیشنل پارٹی اپنے عوامی پرو گرام و منشور اور عوامی خد مت کی بدولت ایک قوت بن کر ابھر رہی ہے۔

نیشنل پارٹی یہ سمجھتی ہے کہ موجودہ سنگین بحران ، مہنگائی، امن و امان کا مسئلہ مو جود ہ نا عا قبیت اندیش حکمرانوں کی غلط پا لیسوں کا نتیجہ ہے انہوں نے کہاکہ نیشنل پارٹی کے مخلص کار کن میر غوث بخش بزنجو کے سیا سی افکار اور ڈاکٹر عبدا لمالک بلوچ نے عوام کی تر قی اور خو شحالی کے لئے جو اقد امات کئے ہیں انکو گھر گھر پہنچائیں۔

انہوں نے کہاکہ ہما رے تمام مسائل کا حل اپنے و سائل اور ساحل پر اختیا ر ہے جس کے لئے ڈاکٹر عبد الما لک بلو چ اور میر حاصل خان بزنجو نے عملاً آئین میں ترمیم کر کے آرٹیکل 172سب آرٹیکل 3کو ڈالا جس کے مطابق اب تیل اور گیس وفاق اور صوبوں کی مشترکہ ملکیت ہے انہوں نے کہاکہ ہم کھو کھلے نعروں اور عوام کو سبز باغ دیکھانے کے کبھی بھی قا ئل نہیں رہے ہیں بلو چستان کے وسائل اور بلخصوص ریکو ڈک میں جو ما ضی میں انفراد ی مفا دات کے خاطر بلو چستان کے عوام کے مفا دات کی سودے بازی کی گئی لیکن نیشنل پارٹی نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں مدلل انداز سے بلو چستان کے مفادات کے دفاع میں معاہد ے کی تجدید کا مطالبہ کیا ۔

انہوں نے کہاکہ خاران ہو یا پھر بلو چستان کے دیگر اضلاع کے بنیا دی مسائل ، نو جوانوں کی بے روز گاری ، ملازمتوں کی خر ید و فروخت، اقراء با پروی ان افراد کا شا خسانہ اور و طیرہ رہا ہے جن کی وابستگی عوامی پارٹی سے نہیں رہی ہے وہ اپنی مر ضی و منشا اور اپنے عزیز واقارب اور مخصوص ٹولے کی پزیرائی کی ہے لیکن نیشنل پارٹی نے ہمیشہ میرٹ اور اصولوں کا نا صرف پر چار کیا ہے بلکہ عملی طور پر انکو لا گو کیا جس کی مثال پبلک سر وس کمیشن تھا انہوں نے کہاکہ ملک کی موجود ہ معا شی ،استحصالی ، خارجی، عدم استحکام کے ذمہ دار موجودہ حکمران ہیں ۔