سبی : ڈپٹی کمشنر سبی سید زاہد شاہ کے احکامات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر سبی نے شہر میں قائم پیٹرول پمپوں پر چھاپہ مار کر خالص پیٹرول اور ڈیزل کے علاوہ اور پیڑول کا ناپ چیک کیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سبی کے ہمراہ تحصیلدار زابر ڈومکی ، نائب تحصیلدار محمد اقبال سومرو۔
رسالدار لیویز لائن میر عارف مری۔رسالدار میر عبدالمالک بنگلزئی اور لیویز کی بھاری فورس ہمراہ تھا اسسٹنٹ کمشنر سبی ثناء ماہ جبین عمرانی نے تین پیٹرول پمپ کے ناپ کم ہونے کے باعث سیل کردیا ہے جبکہ متعدد پیٹرول پمپ کو جرمانہ کیا ہے سبی کے سیاسی و سماجی حلقوں نے اسسٹنٹ کمشنر سبی ثناء ماہ جبین اور ان کی ٹیم کی اس اقدام کو سراہا۔