|

وقتِ اشاعت :   June 9 – 2015

کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے تربت میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ لیویز کے مطابق پیدارک کے قریب لیویز کو ایک شخص کی لاش ملی ہے جس کی شناخت حاتم ولد خلیل سکنہ پیدارک کے نام سے ہوئی ہے۔ مقتول کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ حاتم کو کچھ دن قبل اغواء کیا گیا تھا ۔تاہم قتل کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔