کوئٹہ: گوادر مظاہرین کے مطالبات جائز ہیں انکافوری حل گوادر کے باسیوں کا آئینی اور قانونی حق ہے۔وفاق اور صوبے دونوں کو چاہیے کے گوادر مسلے پر سنجیدگی کا مظاہرہ کریں۔مسائل کے حل میں تاخیر بہت سے منفی رجحانات کو جنم دے سکتا۔یہ بات بلوچستان عوامی پارٹی کے بانی سینیٹرسعید احمد ہاشمی نے اپنے ایک بیان میں کہی۔
انھوں نے مزید کہا کہ طفل تسلیاں وزبانی یقین دھانیاں مسائل کا حل نہیں۔گوادر کی اہمیت خصوصا بلوچستان کے معروضی حالات سابقہ حکمرانوں کا بلوچستان سے رویہ اور ماضی کے تجربات کو مدنظر رکھتے ہوئے وفاق اور صوبہ ہوش کے ناخن لیں بیوروکریٹس پر مشتمل کمیٹی بنانا غیر سیاسی اور غیر دنشمندانہ فیصلہ ہے گوادر مسئلہ کا دائمی حل نکالنے کے لئے وزیراعلی فوری طور پربلوچستان کی تمام سیاسی پارٹیوں پر مشتمل بااختیار پارلیمانی کمیٹی تشکیل دیں
اور کمیٹی کو پابند کیا جائے کہ فوری گوادر مظاہرین سے ملاقات کرے اور 48 گھنٹوں میں اپنی شفارشات پیش کرے حکومت ان شفارشات پر من وان عمل درامد کو یقینی بنائے گوادر کی جغرافیائی معاشی اور سیاسی اہمیت کے پیش نظر اگر کسی بھی قسم کی قانون سازی یا آئینی ترمیم ضروری ہو تو اسے بھی بلاتاخیر فوری ممکن بنایاجائے تاکہ موجودہ مسائل کے حل کے ساتھ ماضی میں ہونے والی زیادتیوں کا ازلہ اور مستقبل کے لئے ایک روشن مثال قائم ہوسکے۔