|

وقتِ اشاعت :   December 16 – 2021

گوادر :  گوادر ماہیگیر اتحاد کے ترجمان نے اپنا ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز چیف سکریٹری بلوچستان کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ماہیگیروں کے اہم مسائل غیر قانونی ٹرالرنگ اہم موضوعات میں شامل رہا اس اجلاس میں ماہیگیر اتحاد کے سربراہ خداداد واجو نے شرکت کر کے چیف سکریٹری بلوچستان کو بلوچستان کی سمندر میں غیر قانونی ٹرالرنگ کے خاتمے کے مستقیل حل کے لئے صوبائی و وفاقی سطح پر قانونی سازی کرنے کا مطالبہ کیا، خداداد واجو نے چیف سکریٹری بلوچستان کو بتایا کہ سندھ حکومت ٹرالروں کو پرمیٹ جاری کرتا ہے بلوچستان حکومت سب سے پہلے سندھ حکومت سے بات کر کے انکے پرمیٹ کو منسوخ کرے اور قانون سازی کے تحت انکو بلوچستان کی سمندر میں غیر قانونی ماہیگیری سے روکا جائے۔

انہوں نے مذید کہا کہ محکمہ فشریز کو فورس کا درجہ دیا جائے تاکہ وہ ٹرالروں کے خلاف کاروائی کر سکیں اور فشریز کے تمام ملازمین کو ڈیوٹی کا پابند کیا جائے فشریز کے پاس اس وقت پٹرولنگ کے لئے ایک بھی بوٹ نہیں ہے انکو جدید بوٹ دیئے جائیں تاکہ بروقت پٹرولنگ کو یقینی بنائی جا سکے یہ وہ مطالبات تھے جو ماہیگیر اتحاد نے چیف سکریٹری بلوچستان کے سامنے پیش کئے جس سے ٹرالرنگ کا مکمل خاتمہ کیا جا سکتا ہے۔ گوادر ماہیگیر اتحاد کے دوست تین دہائیوں سے ٹرالرنگ کے خلاف احتجاج کرتے آ رہے ہیں اور ٹرالر بھگاو چولہا جلاو کا نعرہ 2005 میں انہی دوستوں اور مرحوم ڈاکٹر عزیز نے ہر ماہیگیر کے زباں پر عام کرنے میں کردار ادا کیا 2006 کو ماہیگیر رئنما حاجی خداداد واجو نے بی سی ڈی اے کے کل فیس کے خلاف اسلم بھوتانی کی تعاون سے ہائی کورٹ میں چیلنج کر کے کیس میں اہم کامیابی حاصل کیا تھا۔

جب گوادر کے مشرقی ساحل پر ماہیگیری کے لئے قدغن لگانے کی کوشش کی گئی تو گوادر ماہیگیر اتحاد ہی وہ واحد ماہیگیروں کا تنظیم تھا جس نے ایک منظم قوت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ماہیگیروں کی روزگار کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے اپنا اہم کردار ادا کرتے ہوئے احتجاج کیا جس کے نتیجے میں ماہیگیروں کو بریک واٹر اور سمندر جانے تک رسائی حاصل کرنے کے لئے تین مقامات پہ گزرگائیں منظور کروائے۔ ضلع گوادر کے آل پارٹیز اور ماہیگیر تنظیموں کے ساتھ مشترکہ ماہیگیر جرگے کا انعقاد اور ٹرالرنگ کی عمل کے مکمل خاتمہ کے لئے قرار داد بھی پاس کروانا ماہیگیر اتحاد کی اہم کامیابیوں میں شامل ہے لیکن حکومتی اداروں کے سربراہان سے ملاقات کو منفی انداز میں پیش کرنا اور مخصوص لوگوں کو دائرے میں ڈال کر انکی کردار کشی کرنا ثابت کرتا ہے کہ چند سیاسی نابلد اشخاص گوادر میں جاری دھرنا حق دو تحریک کو متنازعہ بنانے کی کوششوں میں مصروف عمل ہیں

انھوں نے کہا کہ۔ گوادر ماہیگیر اتحاد نے حق دو تحریک کی حمایت ضرور کیا ہے اور ہم آج بھی ماہیگیروں کی وسیع تر مفادات کے لئے حق دو تحریک کے ساتھ ہیں لیکن اپنے تنظیم کی پالیسی کا اختیار کسی اور کو نہیں دیا ہے جس فورم پہ ہماری تنظیم کو ماہیگیروں کی مسائل پیش کرنا کا موقع ملے گا ہماری تنظیم وہاں ضرور ماہیگیروں کے لئے آواز اٹھاے گا اور ان تمام ذرائع کو استعمال کرے گا چیف سکریٹری بلوچستان سے ملاقات بھی ماہیگیروں کے مسائل کو اجاگر کرنے کی تسلسل کا حصہ ہے اور یہ تسلسل جاری رئیگا۔