|

وقتِ اشاعت :   December 17 – 2021

کوئٹہ : حکومت بلوچستان کے ترجمان اور صوبائی وزیر سردار عبد الرحمان کھیتران نے کہا ہے کہ پرامن اور خوش اسلوبی سے گوادر دھرنا ختم ہوا جو اصل جمہوریت ہے، یہ جمہوریت نہیں کہ آپ بکتر بند گاڑی سے اسمبلی گیٹ توڑ کر ایک منتخب عوامی نمائندے پر چڑھائیں ہماری حکومت میں بھی احتجاج ہو رہا ہے سوال پیدا نہیں ہوتا کہ کوئی کسی کو انگلی بھی لگائیں ینگ ڈاکٹرز کا دھرنا اس بات کا ثبوت ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں کیا سردار عبد الرحمان کھیتران نے کہا کہ ماہ جولائی میں سابقہ حکومت کے دور میں شروع ہونے والی گوادر دھرنا آج خوش اسلوبی سے ختم ہوا بدقسمتی سے کچھ لوگ اس کو بین الاقوامی مسئلہ بنانے پر تلے ہوئے تھے لیکن ہماری نوزائیدہ حکومت جس کو صرف ڈیڑھ ماہ کا عرصہ ہوا ہے نے جمہوری انداز میں دھرنا ختم کرایا میں حکومت بلوچستان کی طرف سے مولانا ہدایت الرحمان اور ان کے ساتھیوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں

انہوں نے کہا کہ الحمدللہ جمہوری رویہ کے ساتھ حکومت کرنا ہمیں آتا ہے ہم نے ہر جگہ جمہوری رویہ اپناتے ہوئے بات چیت کے ذریعے مسائل حل کیں انہوں نے کہا کہ مولانا ہدایت الرحمان کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے جمہوری طریقہ سے ایک پرامن احتجاج کیا اور ہم نے بھی ان کے ساتھ جمہوری رویہ اپنایا اور باضابطہ طور پر ایک معاہدہ ہوا جو سوشل میڈیا پر موجود ہیں یہ جمہوری طرز عمل ہے، پرامن اور جمہوری طرز عمل کے ذریعے مسائل کا حل ہی اصل جمہوریت ہے یہ جمہوریت نہیں کہ آپ بکتر بند گاڑی سے اسمبلی گیٹ توڑ کر ایک منتخب عوامی نمائندے پر چڑھائیں انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت میں بھی احتجاج ہو رہا ہے سوال پیدا نہیں ہوتا کہ کوئی کسی کو انگلی بھی لگائیں ینگ ڈاکٹرز کا دھرنا اس بات کا ثبوت ہے۔