سبی: پاکستان پیپلز پارٹی ضلع سبی کے زیر اہتمام سلو گیس چارچز اور پیٹرول منصوعات کے قیمتوں میں اضافے کے خلاف جرگہ ہال سبی سے ایک احتجاجی ریلی نکالی جس کی قیادت پاکستان پیپلز پارٹی ضلع سبی کے صدر حاجی غلام رسول سیلاچی نے کی ریلی کے شرکاء نے مختلف شاہراوں کا گشت کرتے ہوئے سبی پریس کلب پہنچ گئے۔
اور سبی پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اس موقع پر پارٹی کے جیالوں نے حکومت کے خلاف سخت نعرے بازی کی احتجاجی مظاہرے سے پاکستان پیپلز پارٹی ضلع سبی کے صدر حاجی غلام رسول سیلاچی۔ضلعی جنرل سیکرٹری میر عبدالمالک جتک۔ڈویثزنل صدر میر ریحان بگٹی۔افتخار بنگلزئی۔معراج خالد رند اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجود حکومت کی ناقص پالیسوں کے باعث ملک سنگین صورتحال سے دو چار ہے مہنگائی کے باعث غریب عوام کا جینا محال ہوگیا ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کو ریلیف فراہم میں اور ملک کا نظام چلانے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے انہوں نے کہا کہ گیس سلو چارچز پر غریب عوام کو لوٹا جارہا ہے
اور پیٹرول کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیانہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت سے عوام بیزار آچکے ہیں اور بہت جلد موجودہ حکمرانوں کی چھٹی ہوگی انہوں نے مزید کہا کہ آنے والا دور جیالوں کی ہے پلیز پارٹی اقتدار میں آکر ملک کو گھمبیر مسائل سے نجات دلائے گی اور ملک کو ترقی کی جانب گامزن کریے گی اور عوام میں خوشحالی آئے گا۔