|

وقتِ اشاعت :   December 19 – 2021

کوئٹہ: پنجپائی کلی میر محمدخان سمالانی میں سمالانی قبائل کا معتبرین کا سردار سخی جان سمالانی کی قیادت میں شہدائے کلی میر محمدخان سمالانی کی افسوسناک سانحہ کے سلسلے میں قبائلی جرگہ منعقد ہوا جس میں سینکڑوں ٹکری،میر، معتبرین صاحبان ، کلی میر محمدخان سمالانی کے تمام معتبرین اور جوانوں نے شرکت کی

جرگہ میں شہدائے کے لواحقین کے بیانات سننے کے بعد شہدائے کلی میر محمدخان سمالانی کے لواحقین کو انصاف دلانے کے لیئے قوم کے معتبرین نے یہ عہد کیا کہ ہم مظلوم کے ساتھ اور ظالموں کیخلاف ہے اس سلسلے میں سردار سخی جان سمالانی کی قیادت میں ایک کمیٹی تشکیل دی گئی جو شہدائے کے لواحقین کو انصاف فراہم کرنے کے لیئے کردار ادا کرینگے۔