|

وقتِ اشاعت :   December 21 – 2021

وفاقی وزیر فواد چودھری کا کہنا ہے کہ اس وقت اگر پی ٹی آئی کمزورہوئی توملک بھیڑیوں کےہاتھ لگ جائیگا۔ جے یوآئی جیسی شدت پسند جماعتیں پی ٹی آئی کا متبادل نہیں ۔ 

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں شکست پر کہا ہے کہ پی ٹی آئی قیادت اورکارکنان ذاتی اختلافات پس پشت ڈالیں۔عمران خان کی قیادت میں خود کومنظم کریں۔

انہوں نے سوشل میڈیا  پلیٹ فارم ٹوئٹر پر ایک پیغام میں کہا ہے کہ اس وقت اگر پی ٹی آئی کمزورہوئی توملک بھیڑیوں کےہاتھ لگ جائیگا۔جے یوآئی جیسی شدت پسند جماعتیں پی ٹی آئی کا متبادل نہیں ۔

انہوں نے ایک اور ٹویٹ میں قرضوں کی ادائیگیوں کا موازنہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ رواں سال غیر ملکی قرضوں کی ادائیگی 12.27 ارب ڈالر ہے۔ آئندہ مالی سال 2023 میں غیر ملکی قرضوں کی ادائیگی 12.5 ارب ڈالر ہوگی۔

پی ٹی آئی کے 5 سال دور حکومت میں مجموعی قرض ادائیگیاں 55 ارب ڈالر ہوں گی۔مسلم لیگ ن نے 5 سالہ حکومت میں 27 ارب ڈالر بیرونی قرضوں کی ادائیگی کی۔