اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ مریم بی بی کا ماضی، حال اور سیاسی مستقبل اندھیروں میں گھرا ہوا ہے۔
انہوں نے کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ ملکہ جعلساز سیاست کی فکر چھوڑیں، رسیدیں دیں۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا کہ معیشت ڈبو کر ملک کا مستقبل تاریک کرنے والے ن لیگی نا اہل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بڑے میاں عدالت سے سزا پانے کے بعد مفروری کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔
شہباز گل نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی سیاست میں الٹی گنگا بہتی ہے۔