آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ترکی کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف سے ترکش لینڈ فورس کے چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات ہوئی ہے جس میں خطے کی صورتحال اورباہمی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں علاقائی سلامتی کی صورتحال اور پیشہ ورانہ امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
آرمی چیف نے افغانستان میں امن اور مفاہمت کےاقدامات کی اہمیت پرزور دیا۔ دونوں ممالک نے تربیت اورانسداد دہشتگردی کے شعبوں میں تعاون پر اتفاق کیا۔