|

وقتِ اشاعت :   December 28 – 2021

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ راناشمیم نے نوازشریف کے سامنے بیان حلفی بنوایا۔

اپنے ایک بیان میں شہباز گل نے کہا کہ شریف خاند ان کے لوگ نالائق لوگوں کی سرپرستی کرتے ہیں،راناشمیم کو جعل سازی سے گلگت بلتستان کا چیف جج بنایا گیا۔

راناشمیم کو جعل سازی کرکے ہائیکورٹ کاجج بھی بنوانے کی کوشش کی گئی اور انہوں  نے جعلسازی سے اپنی عمر تبدیل کی۔

گزشتہ حکومت میں اداروں میں جعلسازی سے تعیناتیاں کی گئیں،شریف خاندان نے 1980کے بعد اداروں کو نقصان پہنچایا۔

شہبازگل کا کہنا ہے کہ ایک صحافی نے فون کرکے بتایا کہ اسی نوٹری پبلک سے اوربہت کچھ نوٹرائز کرایاگیا،راناشمیم کیس میں 7افراد پر فردجرم عائد کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے۔