|

وقتِ اشاعت :   December 29 – 2021

کوئٹہ: امیرجماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ سی پیک ،سیندک ،ریکوڈک سمیت دیگر منصوبے عوام سے خفیہ رکھ کر عوام کے مفادات کے بجائے چند لوگوں کونوازاجارہا ہے بدقسمتی سے بلوچستان کے کسی بھی بڑے پراجیکٹس میں عوام کاکوئی خیال نہیں رکھاگیا ہے کرپشن وکمیشن مافیا کی وجہ سے بدعنوانی عروج پر ہے ۔جماعت اسلامی بلوچستان کے وسائل بلوچستان پر خرچ کرنے، بدعنوانی اور کرپشن مافیا کے خلاف اور مظلوم عوام کیساتھ ہے۔انہوں نے کہاکہ سینڈک ،ریکوڈک اور سی پیک معاہدے خفیہ کیے گئے ہیں۔

جس کی وجہ سے عوام کو ثمرات نہیں مل رہے خفیہ معاہدے خفیہ لوگوں کیلئے ہوتے ہیں خفیہ معاہدے کرنے والے اہل بلوچستان کے حقوق کے خلاف اور خود بھاری حصہ مانگنے والے ہیں ۔ریکوڈک،سیندک اورسی پیک معاہدوں میں مقامی لوگوں کولوگوں اوراہل بلوچستان کے مفادات کا خصوصی خیال رکھاجائے ۔بلوچستان کے وسائل کے سودے ایسے ہورہے ہیں جیسے بلوچستان کا کوئی ولی وارث نہیں ہو۔یہ سب خفیہ معاہدے کس قانون کے تحت ہورہا ہے عوام کو بھی بتادیا جائے۔ریکوڈک کا معاہدہ بھی فساد پامالی بدعنوانی کا شکار ہواان سب کے ذمہ دارحکمران اور بدعنوان بیوروکریسی ہے کمیشن کھانے کی چکر میں بلوچستان کے وسائل لوٹے جارہے ہیں ۔ کمیشن وکرپشن کھانے والوں کا راستہ کبھی بھی نہیں روکھا گیا۔

جس کی وجہ سے آج ہر طرف غربت ،بے روزگاری اور بدعنوانی کا دوردورہ ہے کئی دہائیوں سے حکومت میں رہنے والے جب بھی حکومت میں ہوتے ہیں انہیں خفیہ معاہدہ قبول ہوتا ہے اور جب اپوزیشن میں آجاتے ہیں اور ان کے ذاتی مفادات کو نقصان پہنچتاہے تو پھر ان لوگوں کو بلوچستان کے مفادات یاد آجاتے ہیں بلوچستان کے مفادات کا نقصان گزشتہ کئی دہائیوں میں حکومت وپوزیشن میں رہنے والوں نے کیے ہیں ۔ریکوڈک سیندک اورسی پیک فروخت کرنے والوں کے خلاف قوم کو متحد ہونا ہوگا ۔خفیہ معاہدے کس قانون کے تحت ہورہے ہیں اورکمیشن مانگنے اور کمیشن وصول کرنے والوں کے نام بھی قوم سے سامنے بے نقاب کیے جائیں جماعت اسلامی قوم کولٹیروں سے نجات دلانے اور قوم کو دیانت دار صالح ایماندار قیادت وحکومت دینے کیلئے جدوجہد کر رہی ہے عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔