کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے ممبر و ضلعی صدر غلام نبی مری نے اپنے ایک بیان میں 31 دسمبر کو شہید کامریڈ ماسٹر عنایت بلوچ کے انیسویں برسی کے موقع پر شہید کے بلوچ قومی تحریک کے ساتھ طویل سیاسی وابستگی قومی حقوق کے لیے سیاسی جمعوری انداز میں جدوجہد اورقربانیوں کو زبردست انداز میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہید نے نا مسائد حالات میں تمام تر قوم کے ساتھ روا رکھے گئے۔
نا انصافیوں کے خلاف آواز بلند کی اور کبھی بھی مسلط پسندی کے شکار نہیں ہوئے اور نااصولوں پر سودا بازی کی قومی حقوق کے لیے اپنے سیاسی جدوجہد کا آغاز بی ایس او کے پلیٹ فارم سے کیا اور وہ زندگی کے آخر دم تک بی این پی سے وابسطہ رہے تمام تر مشکلات نا انصافیوں کا اور مشکل حالات کا ثابت قدمی خندہ پیشانی مستقل مزاجی کے ساتھ ایک سیاسی سماجی کارکن کے حیثیت سے اپنے عوام اور علاقے میں رہتے ہوئے جدوجہد میں گزاری بلوچ قوم اور بلوچستان کے عوام کے لیے ان کے سیاسی سماجی حقوق کے لیے کردار ایک کھلی کتاب کی مانند ہیں۔
شہید نے ہمیشہ قومی اجتماعی مفادات کو اولیت دینے کی فلسفے کے ایک عملی با کردار بے لوث لوگوں کی خدمت کرتے ہوئے سماجی نا انصافیوں کے خلاف لوگوں کی خدمت کرتے ہوئے گزاری انکی جدوجہد سیاسی اپروچ عملی کردار مثبت انداز میں رفتار گفتار سیاسی کارکنوں کے لیے مشعل راہ کی حیثیت رکتھے ہیں اور انہیں کسی بھی صورت میں فراموش نہیں کیا جا سکتا۔
شہید کا تعلق ایک غریب گھرانے سے تھا اور معاشی تنگدستی کی پرواہ کیے بغیر سریاب بلخصوص کلی شاہ نواز سریاب مل کلی چلتن بلوچ کالونی مشرقی بائی پاس کے علاقے کے مکینوں کے مسائل تعلیم صحت روزگار صفائی منشیات کی خاتمے ،کھیل کو فروغ دینے ،شناختی کارڈ لوکل سرٹیفکیٹ انتخابی فہرستوں میں ناموں کے اندراج میں بڑھ چڑ کر حصہ لینے کی ہر علاقے کی بچے انکے کردار سے واقف ہیں ایسے سوچ رکھنے والے فرد کو کوئی بھی زی شہور انسان فراموش نہیں کر سکتا شہید ماسٹر عنایت بلوچ کی سوچ و فکر ناقابل فراموش جدوجہد اور قربانیاں سیاسی کارکنوں اور باشعور نوجوانوں کے لیے مشعل راہ کی حیثیت رکھتے ہے۔