|

وقتِ اشاعت :   January 4 – 2022

مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کے ماہ دسمبر میں برآمدات میں گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں اضافہ ہوا۔

عبدالرزاق داؤد کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ مچھلی اور متعلقہ مصنوعات، پلاسٹک، سیمنٹ، کاٹن فیبرک اور چاول کی برآمدات میں اضافہ ہوا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مردانہ گارمنٹس، ہوم ٹیکسٹائل، لیڈیز گارمنٹس، جرسی اور ٹی شرٹ کی برآمدات میں بھی اضافہ ہوا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بنگلہ دیش، تھائی لینڈ، سری لنکا، ملائیشیا اور قازقستان کو برآمدات میں اضافہ ہوا جبکہ روایتی مارکیٹوں میں امریکا، چین، نیدرلینڈز اور اسپین کو برآمدات میں اضافہ ہوا۔

مشیر تجارت نے کہا کہ برطانیہ، جرمنی، افغانستان، روس اور سعودی عرب کو برآمدات میں کمی ہوئی۔ فروٹ، سبزیوں اور سرجیکل آلات کی برآمدات میں کمی ہوئی۔