|

وقتِ اشاعت :   January 4 – 2022

وزیراطلاعات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی سندھ میں ایم کیو ایم کے طرز کی سیاست نہ کرے۔

جماعت اسلامی کی پریس کانفرنس پر ردِعمل دیتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ جماعت اسلامی تقسیم اور نفرت کی سیاست کو زندہ کرنے کی کوششوں کا حصہ نہ بنے۔

انہوں نے کہا کہ بلدیاتی نظام پر اعتراضات کی آڑ میں عوام کے جذبات سے کھیلنا خطرناک ہے۔

سعید غنی نے کہا کہ سندھ حکومت نے 2013 کے بلدیاتی نظام کو بہتر کیا ہے، پراپرٹی ٹیکس کی وصولی کا اختیار بلدیاتی کونسلز کو دیا گیا، پہلی بار معذور افراد اور خواجہ سراؤں کے لیے مخصوص نشستیں رکھی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پولیس، صحت، تعلیم سمیت 10 صوبائی محکموں کو بلدیاتی نمائندوں کے سامنے جوابدہ بنایا گیا ہے۔