|

وقتِ اشاعت :   July 1 – 2015

کوئٹہ:  ڈیرہ بگٹی اور کوہلو کے سرحدی علاقے میں بلوچ مسلح تنظیموں کے درمیان جھڑپوں میں ہلاکتوں کے بارے میں متضاد اطلاعات سامنے آرہی ہیں تاہم ہلاکتوں کی درست تعداد اور اس بابت کوئی تصدیق نہیں ہوسکی ہے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈیرہ بگٹی اور کوہلو کے سرحدی علاقے پیر سوری کے مقام پر بی ایل اے اور یو بی اے کے درمیان جھڑپوں میں ہلاکتوں کی تعداد کا دوسرے روز بھی معلوم نہیں ہوسکا لیویز ذرائع کے مطابق علاقہ دشوار ہونے اور مسلح تنظیموں کے اثر ورسوخ کے باعث فورسز مذکورہ علاقے تک تاحال نہیں پہنچ سکی ہیں جس کے باعث ہلاکتوں کے بارے میں درست تعداد کا کوئی علم نہیں دوسری جانب ذرائع کے مطابق علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ مذکورہ علاقے میں کوئی جھڑپ نہیں ہوئی۔