کوئٹہ:بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی ہیومن رائٹس سیکرٹری موسیٰ بلوچ نے اپنے ایک بیان میں بلوچ پشتون اتحاد کے علمبردار اور پارٹی کے بانی وبزرگ رہنماء قومی راشون سردار عطاء اللہ خان مینگل مرحوم کے رفیق کار ملک عبدالعلی کاکڑ مرحوم کے 19جنوری کو 12برسی کے موقع پر ان کی قومی سیاسی سماجی جدوجہد اور خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے پارٹی کارکنوں سے اپیل کی ہے۔
کہ وہ 19جنوری بروز بدھ سہہ پہر ڈھائی بجے پریس کلب کوئٹہ میں منعقدہ تعزیتی ریفرنس میں اپنے بھرپور شرکت کو یقینی بناکر یہ ثابت کرے کہ پارٹی کارکنان اپنے قومی رہنمائوں کے ناقابل فراموش خدمات اور جدوجہد کو کسی بھی صورت میں فراموش نہیں کرینگے۔
انہوں نے کہا کہ ملک عبدالعلی کاکڑ مرحوم کی جدوجہد سیاسی مستقل مزاجی سیاست میں دوراندیشی اور ثابت قدمی ناقابل فراموش جدوجہد سیاسی کارکنوں کے مشعل راہ کی حیثیت رکھتے ہیں جنہوں نے ہمیشہ اصولوں پر کاربند رہے کر بلوچستان میں صدیوں سے آباد برادر اقوام کے درمیان بھائی چارہ گی امن آشتی اور انہیں متحد ومنظم کرنے کی خاطر سائل وسائل قومی حقوق کے خاطر پلیٹ فارم میں جمع کرنے میں پل کا کردار ادا کیا ۔