|

وقتِ اشاعت :   January 18 – 2022

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما چیئرمین جاویدبلوچ نے بی این پی کی پانچواں مرکزی کونسل سیشن بنام راہشون سردارعطااللہ خان مینگل 22-23-24جنوری 2022 کوئٹہ تاریخی اہمیت اختیارکرگیاہے طاغوتی قوتیں ہمیشہ سے بی این پی کی سیاسی موقف اورقومی جدوجہد سے خاف رہے ہیں

لیکن راہشون سردارعطااللہ مینگل نے جس طرح بلوچستان کی قومی مسال پرسخت گیرموقف رکھاجسے بی این پی کاروان میں شامل ہرنظریاتی فکررکھنے والے سیاسی کارکن نے گلے لگاکرسرداراخترجان مینگل کی قیادت میں توانابنادیا قومی کونسل سیشن سے بلوچستان کے عوام کی امیدنہایت ہی زیادہ ہے جس سے بلوچستان میں جاری انسانی حقوق کی پامالی سوی گوادرسیندک کے بعد ریکوڈک کے وسال پرمجوزہ وفاقی تسلط کسی چیلنج سے کم نہیں اوربلوچستان کی جیوپولیٹیکل اہمیت جدیدصدی اور عالمی تغیرپزیری کے باعث سخت چیلنجزکا سامناہے

ان درپیش خطرات سے نمٹنے کیلے کونسل سیشن سے پارٹی ایک نے جزبہ اورسوچ کے اتھ ابھرے گی جس سے بلوچستان میں جاری جمہوری وقومی بالخصوص قوم پرستانہ سیاست پر طبقاتی گروہی علاقای موروثی رجعت پسندانہ اورموقع پرستانہ قوتوں کوسخت ٹام دیگی کیونکہ سیاست کسی طبقہ وعلاقہ قوم کیلئے سرزمین اورمعروضی حالات کی بنیاد پرقومی شناخت بقا سلامتی کے وجودرکھتی ہے لیکن بدقسمتی سے حقیقی سیاسی عمل کی پاداش میں بی این پی جیسے قومی قوتوں کوزیرعتاب لاکر ہمیشہ عوامی اظہار کوروندھاگیاہے پارٹی کونسل سیشن سے شہدا کی مشن اورقومی وژن کیلئے دور رس نتاج مرتب ہونگے۔