کوئٹہ: رخشان ڈویژن کے ٹرانسپورٹرز حاجی عبد المالک محمد حسنی نے کہا ہے کہ سندھ پو لیس ٹرانسپورٹرز کو ہراساں کر رہی ہے اگر سندھ پولیس نے اپنا رویہ درست نہیں کیا تو ہم احتجاج پر مجبور ہوں گے۔
حکومت بلوچستان، وزیر داخلہ بلو چستان ،وزیر داخلہ سندھ اور بلو چستان عدالت سے مطالبہ ہے کہ نواب شاہ پولیس کے ناروا سلوک ،ظلم و زیا تی کے خلاف نوٹس لیکر ہمیں انصاف فراہم کیا جائے ۔
یہ بات انہوں نے پیر کو حاجی ملک شاہ جمالدینی ، حاجی سخی داد، حاجی سلطان علی ، شکیل احمد سمیت دیگر کے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفر نس کر تے ہوئے کہی۔
انہوں نے سندھ پو لیس کے رویے کی شدید الفاظ میں مذ مت کرتے ہوئے کہاکہ 8جنوری کو بنام نیو شوکت ایک کوچ ضلع نو شکی سے مسافروں کو لیکر نکلی جو 9جنوری کی صبح ضلع نواب شاہ پہنچی جیسے ہی مسافربس سے اتر کر اپنے گھروں کو روانہ ہو ئے اسی اثناء میں سندھ پو لیس کی گشت پر مامور گاڑیاں بس اڈے پر پہنچ گئیں اور مسافرکوچ کے عملے کو یر غمال بنایا۔
جس میں ڈرائیور محمد اعجاز سمیت کنڈیکٹر شامل تھے اور اسمگلنگ کا الزام لگا کر بھتہ طلب کیا گیا جو ادا نہ کر نے پر ہمیں زدوکوب کیا گیا اور کہا گیا کہ کل تک ہمیں اگر ہمیں بھتہ نہیں دیا گیا تو ہم اسمگلنگ کے کیس میں ایف آئی آردرج کر دیں گے انہوں نے کہاکہ سندھ پولیس نے پیسے نہ دینے کی بنا ء ڈرئیورد اعجاز پر چرس بر آمد گی کا کیس ڈال کر بمعہ بس کو بھی قبضے میں لے لیا ہے جس کی ہم شدید الفاظ میں مذمت کر تے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ سندھ پو لیس کی جانب سے نامعلوم مسافروں کو پکڑ کر ان سے چر س بر آمد کر کے میڈیا کو بریفنگ بھی دی گئی جو کہ انتہائی ظلم و زیا دتی ہے جن مسافروں کا نام سندھ پو لیس نے لیا ہے وہ ہما ری کوچ میں سوارہی نہیں تھے جس کا ریکارڈ ہما رے پاس موجود ہے۔
انہوں نے کہاکہ سندھ پولیس نے یہ ڈرامہ صرف اور صرف بھتے کے لئے رچایا اور جھو ٹی ایف آئی آر درج کر کے غیر قانونی طریقے سے ہما ری گا ڑی کو بند کیا ۔
انہوں نے کہاکہ ہم حکومت بلوچستان، وزیر داخلہ بلوچستان ،وزیر داخلہ سندھ اور عدالت عالیہ سے مطالبہ کر تے ہیں کہ نواب شاہ پولیس کے ناروا سلوک ،ظلم و زیا تی کے خلاف نوٹس لیکر ہمیں انصاف فراہم کیا جائے۔