|

وقتِ اشاعت :   July 8 – 2015

کوئٹہ: کوئٹہ کے نواحی علاقے میں بارشوں کے بعد سیلابی ریلے میں بہنے سے دو افراد جاں بحق ہوگئے۔کوئٹہ سے ملحقہ مارگٹ اور مارواڑ کے علاقوں میں موسلا دھار بارش کے بعد ندی نالوں میں طغیانی آگئی۔ مارگٹ کے قریب سیلابی ریلے میں ایک گاڑی بہہ گئی۔ گاڑی میں تین افراد سوار تھے۔ اطلاع ملنے پر لیویز اور ایف سی موقع پر پہنچ گئی اور امدادی سرگرمیاں شروع کردیں۔ ایف سی ترجمان کے مطابق امدادی کارروائی کے دوران ایک شخص کو زندہ بچالیا گیا جبکہ دو افراد انیتس سالہ لعل جان اور بیالیس سالہ محمد رفیق کی لاشیں دو کلو میٹر دور فاصلے سے برآمد کی گئی۔ دونوں افراد کی لاشیں سول اسپتال کوئٹہ منتقل کردی گئیں۔