کوئٹہ : بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی مذمتی بیان میں موجودہ صوبائی حکومت پٹواری مافیا کی ملی بھگت سے گوادر کی طرح کوئٹہ میں بھی بندوبست کی آڑ میں زمینوں کو قبضہ گیری کے سازشوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا گیا کہ قبضہ گیری کا واضح ثبوت محکمہ بورڈ آف ریونیو کی طرف سے نوٹیفکیشن نمبر53ایل ایس سیٹلمنٹ 2014ء مورخہ15.12.214ء کا جاری کر لیٹر ہے جو قانونی تقاضوں کو پورا نہ کرتا جو درج ذیل علاقوں کے حوالے سے ہے پٹوار سرکل نمبر2موضع ہنہ پٹوار سرکل کچلاک موضع سملی پٹواری سرکار کیچی بیگ خشکابہ کاریزات سریاب اور اسی طرح غیر مبہمم اور قانونی تقاضوں کو پورا کئے بغیر اس نوٹیفکیشن کی بنیاد پر پانچ ماہ بعد سیٹلمنٹ آفیسر کلکٹر کوئٹہ رینج کوئٹہ نے ایک اشتہار مقامی اخبار میں 19مئی 2015ء کو جاری کیا اب تقریبا سیٹلمنٹ کا تمام کام تکمیل کوپہنچ چکا ہے خشکابہ کاریزات کے زمینداروں اور مقامی بلوچوں کو علم نہیں کہ سیٹلمنٹ کا کام کتنے خفیہ طریقے سے پایہ تکمیل تک پہنچانے کی کوشش کی جا رہی ہے سیٹلمنٹ کا جو اسٹاف ان علاقوں میں تعینات کیا گیا ہے ان علاقوں کے حوالے سے کوئی معلومات تک نہیں بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک سازش کے تحت مقامی زمینداروں کے تمام اراضیات موجودہ حکمران جعلی طریقے سے افغان مہاجرین کے نام منتقل کئے جا رہے ہیں جو حکمرانوں اور بیورو کریسی کی ملی بھگت سے مقامی قبائل کے اراضیات پر قبضہ کرنے کی کوششیں باعث مذمت ہیں بیان میں کہا گیا ہے کہ موضع خشکابہ کاریزات میں جو بڑی وسیع پیمانے بندوبست کی آڑ میں قبضہ گیری کی پالیسی روا رکھی جا رہی ہے یہ تمام کارروائیاں جعلی حکمران اور بیورو کریسی کی ملی بھگت سے دفتروں ، پٹوار خانوں کی سطح پر سیٹلمنٹ اور بندوبست کی آڑ میں گوادر کی طرح کوئٹہ میں بھی قبضہ گیری کی پالیسی جاری ہے دریں اثناء قلات میں میونسپل کمیٹی کے اپوزیشن لیڈر اور پارٹی رہنماء عبدالعلیم مینگل کو زدوکوب کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ حلیم مینگل نے میونسپل کمیٹی کے ارباب و اختیار کی جانب سے سڑکوں کی تعمیر میں ناقص میٹریل استعمال کئے جانے کا راز فاش کیا جا پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا بیان میں کہا گیا ہے کہ واقعے میں ملوث ملزمان کے خلاف انتظامیہ کے ارباب و اختیار فوری طور پر مقدمہ قائم کریں پارٹی کسی کو یہ اختیار نہیں دے گی کہ مثبت تنقید پر بھی حکمران جماعت قانون کو اپنے ہاتھ میں لیتے ہوئے پارٹی دوستوں کو تشدد کا نشانہ بنائے یہ عمل قابل مذمت ہے ایسے کسی بھی بزدلانہ حرکت کو برداشت نہیں کیا گیا جائیگا نہ ہی سیاسی و اخلاقی طور پر کسی کو اختیار ہے کہ وہ میونسپل کمیٹی قلات کے ارباب و اختیار پر تنقید برائے تعمیر کی تو اس تشدد کا نشانہ بنایا گیا بلوچستان کے حالات کو بحران کی جانب لے جایا جا رہا ہے ملزمان کے خلاف فوری طو رپر ایف آئی آر درج کرائی جائے پارٹی ایسے لوگوں کے سامنے گھٹنے نہیں ٹھیکے گی پارٹی ہمیشہ کرپشن کی نشاندہی کرتی رہے گی تاکہ معاشرے میں کرپشن بے ضابطگیوں کا خاتمہ ممکن بنایا جا سکے ۔