|

وقتِ اشاعت :   January 30 – 2022

اوستہ محمد:  نیشنل پارٹی کے صوبائی فنانس سیکرٹری عبید لاشاری ضلع جعفرآباد کے نائب صدر غلام نبی رند تحصیل جھٹ پٹ کے صدر عبدالحکیم بلوچ اوستہ محمد تحصیل کے جنرل سیکرٹری محمد نواز بلیدی نے جعفرآباد کے ساتھی عبدالستار سولنگی نیک محمد پندرانی میرحسن ابڑو داد خدا بنگلزئی اور خالد حسین بھیو سے مذاکرات کرکے ان کے تحفظات سنے اور یقین دہانی کرانے کے بعد تمام ساتھیوں نے اپنا استعفیٰ واپس لیکر یہ عہد کیا کہ ہم تمام دوست ملکر پارٹی پروگرام کو گھر گھر پہنچانے میں پہلے سے بھی زیادہ فعال کردار ادا کریں گے۔

اس موقع پر نیشنل پارٹی کے صوبائی فنانس سیکرٹری عبداللہ لاشاری نے میڈیا سے باتیں کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل پارٹی وہ واحد جماعت ہیں جن کی قیادت متوسط طبقے سے تعلق رکھتے ہیں نیشنل پارٹی بلوچستان کے اندر بلوچستان کی حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے انہوں نے کہا کہ قومی حقوق کی جدوجہد سے الگ دستبردار نہیں ہونگے۔

عبیداللہ لاشاری نے مزید کہا کہ پارٹی کے نظریاتی کارکنان پارٹی میں ریڈ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں پارٹی کے ناراض دوستوں کی واپسی سے ہمارے حوصلے مزید بلند اور پارٹی کو تقویت ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ قومی حقوق کی جدوجہد کے لئے ہم سب کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا اس موقع پر نیشنل پارٹی ضلع جعفرآباد کے نائب صدر غلام نبی رند ڈیرہ اللہ یار تحصیل کے صدر عبدالحکیم بلوچ علی حسن بلوچ بھی موجود تھے۔