|

وقتِ اشاعت :   January 30 – 2022

گوادر: صوبائی کوآرڈنیٹر ای پی آئی ڈاکٹر اختر بلیدی کے زیر صدارت کا چوتھائی سہ ماہی جائزہ اجلاس کا انعقاد کنڈ ملیر میں ہوا۔

اجلاس میں بلوچستان کے ڈسٹرکٹس ہیلتھ آفیسرز ، ڈپٹی ڈسٹرکٹس ہیلتھ آفیسرز ، ایم این ایز ، ڈی ایس ویز اور انٹرنیشنل پارٹنرز یونیسیف ، ڈبلیو ایچ او ، بی ایم جی ایف ، ایکاسس کے نماندگان و دیگر معاونین نے شرکت کی۔

اجلاس میں تمام ضلعی ہیلتھ آفیسرز کی کارکردگی ، ای پی آئی کی کوریج اور متعین کردہ اہداف کا جائزہ لیا گیا۔

صوبائی کوآرڈنیٹر ای اپی آئی ڈاکٹر اختر بلیدی نے کہاکہ ضلعی ہیلتھ آفیسرز اور ڈپٹی ضلعی ہیلتھ آفیسرز کی معاونت اور موثر حکمت عملی اپنانے سے علاقائی سطح پر ویکسی نیشن اورحفاظتی ٹیکوں کے مقرر کردہ اہداف کو حاصل کیا جاسکتا ہے۔

حفاظتی ٹیکوں کے اہداف کے حصول میں رکاوٹیں حفاظتی ٹیکوں کی خدمات تک محدود رسائی ، والدین کی آگاہی کی کمی اور کمزور نظم و نسق سے متعلق مسائل کے حل کے بارے میں تمام ضلعی ہیلتھ آفیسرز کی مشاورت سے حکمت عملی طے کی گی۔

انہوں نے کہاکہ روٹین ویکسینیشن ابھی بھی وبائی امراض کو کنٹرول کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہیں۔ حفاظتی ٹیکے امکانی جان لیوا بیماریوں کے خلاف ضروری تحفظ فراہم کرتے ہیں ۔