اٹک: پنجاب کے وزیر داخلہ شجاع خانزادہ کے ڈیرے پر دھماکے کی اطلاع ہے۔
اٹک پولیس نے وزیر داخلہ پنجاب شجاع خانزادہ کے ڈیرے پر دھماکے کی تصدیق کی ہے۔
خیال رہے کہ اٹک میں شجاع خانزادہ کا ڈیرہ گاؤں شادی خان میں ہے۔
وزیر داخلہ پنجاب کے بیٹے سہراب خانزادہ نے تصدیق کی ہے کہ کرنل (ر) شجاع خانزادہ دھماکے کے وقت ڈیرے پر موجود تھے.
سہراب خانزادہ کا کہنا تھا کہ عمارت میں 20 سے زائد افراد موجود تھے، جو کہ ملبے کے نیچے دب گئے.
شجاع خانزادہ کے سیکریٹری ملک انصار نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ شجاع خانزادہ دھماکے میں زخمی ہوئے ہیں.
مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق دھماکے میں 3 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ سرکاری ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق زخمیوں کی تعداد 20 سے زائد ہے.
فوری طور پر دھماکے کی نوعیت کا اندازہ نہیں ہو سکا۔
پولیس اور امدادی ٹیمیں متاثرہ مقام پر پہنچ گئی ہیں، سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے.
دھماکے کو مقامی افراد خود کش قرار دے رہے ہیں مگر اس کی تصدیق نہیں ہو سکی.
ڈان نیوز کے مطابق دھماکے سے ڈیرے کی چھت گر گئی جس کے باعث کئی افراد ملبے تک دب گئے،ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری فوری طور پر شروع کر دی گئیں.
چھت گرنے کے باعث امدادی سرگرمیوں کے لیے فوری طور پر کرین طلب کی گئی.
مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق جس وقت دھماکا ہوا اس وقت وزیر داخلہ پنجاب ڈیرے پر علاقہ مکینوں کے مسائل سن رہے تھے، اس لیے شجاع خانزادہ کے ڈیرے پر کافی افراد موجود تھے.
وزارت داخلہ نے زخمیوں کو ریسکیو کرنے کے لئے ہیلی کاپٹر بھجوانے کے انتظامات بھی کیے جا رہےہیں.
وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کر لی.
وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے دھماکے کی مذمت کی ہے، انہوں نے امدادی سرگرمیاں تیز کرنے کی بھی ہدایات جاری کیں.
وزیر داخلہ پنجاب کے ڈیرے پر دھماکا،4افراد ہلاک
وقتِ اشاعت : August 16 – 2015