|

وقتِ اشاعت :   August 18 – 2015

کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع کیچ میں سیکورٹی فورسز کے کانوائے پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی ۔ ایک سیکورٹی اہلکار جاں بحق جبکہ دو شدید زخمی ہوگئے۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق ضلع کیچ کے ہیڈ کوارٹرتربت سے تقریباً ساٹھ کلو میٹر دور دشت کے علاقے تلار میں نامعلوم افراد نے عسکری تعمیراتی ادرے فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن کی حفاظت پر تعینات کوئیک رسپانس فورس کے قافلے پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں تین اہلکار شدید زخمی ہوگئے ۔ اس دوران نامعلوم حملہ آوروں اور سیکورٹی اہلکاروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ زخمی ہونے والے سپاہی اعجاز، سپاہی وحیداور اور سپاہی عرفان کو سول اسپتال تربت لایا گیا جہاں سپاہی اعجاز زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ جاں بحق اہلکار پاک چین اقتصادی راہداری M8شاہراہ کے زیر تعمیر حصے پر کام کرنے والے تعمیراتی ادارے کی سیکورٹی پر تعینا ت تھے۔ واقعہ کے بعد ایف ڈبلیو اور ایف سی کی اضافی نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کی ناکہ بندی کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاسکی۔