|

وقتِ اشاعت :   August 20 – 2015

کوئٹہ: گوادر کے علاقے پسنی میں سمندر میں کشتی ڈوبنے سے تین افراد ہلاک ہوگئے۔ مقامی ذرائع کے مطابق گوادر کے علاقے پسنی میں ساحل سمندر پر منشیات اسمگلر دو کشتیوں پر لدی ہوئی شراب کی بوتلیں خشکی پر اتاررہے تھے ۔ اس دوران اطلاع ملنے پر میرین فورس موقع پر پہنچ گئی ۔ میرین فورس نے کارروائی کے دوران دو ملزمان ولی خان اور شمبے کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں شراب برآمد کرلی۔ اس سے قبل فورس کو پہنچتے ہی کچھ ملزمان ایک کشتی لے کر کھلے سمندر کی طرف فرار ہونے کی کوشش تاہم ان کی کشتی الٹ گئی ۔ سمندر میں ڈوبنے کے باعث سخی داد اور لالو نامی دو افراد ہلاک ہوگئے جبکہ ان کے متعدد ساتھی لاپتہ ہوگئے۔ بعد ازاں تلاش کے دوران کلمت کے سمندر کنارے سے بھی انور نامی شخص کی لاش ملی ۔ اس طرح ہلاک ہونے والوں کی تعداد تین ہوگئی۔