وزیراعظم عمران خان نے چین میں طیارہ حادثے پر اظہارافسوس کیا ہے۔
اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ چینی بھائیوں اور بہنوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
خیال رہے کہ چائنا ایسٹرن ایئر لائنز کا ایک مسافر طیارہ جس میں 132 افراد سوار تھے، پیر کی سہ پہر چین کے خود مختار علاقے گوانگشی ژوانگ میں گر کر تباہ ہو گیا۔
مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق گر کر تباہ ہونے والا طیارہ بوئنگ 737 ہے جو کنمنگ چانگ شوئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے گوانگزو بائیون انٹرنیشنل ایئرپورٹ آرہا تھا۔