|

وقتِ اشاعت :   March 23 – 2022

لاہور کے علاقے غازی آباد میں جواں سال لڑکی گھر میں پراسرار طور پر گولی لگنے سے ہلاک ہوگئی، اہل خانہ کے مطابق مقتولہ نے پسند کی شادی نہ ہونے پر خودکشی کی۔

پولیس کے مطابق رزاق کالونی کی رہائشی 24 سالہ ریماخان کو سر میں گولی لگی تھی، فائر کی آواز سن کر محلے داروں نے پولیس کو اطلاع کی۔

اہل خانہ نے ابتدائی بیان میں بتایاکہ ریما خان پسند کی شادی کرنا چاہتی تھی، انکار پر اس نے خودکو گولی مارلی۔

پولیس اور فارنزک ٹیموں نے شواہد جمع کرکے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دی ہے، پولیس کا کہنا ہےکہ خودکشی اور قتل سمیت مختلف پہلوؤں پر تفتیش کر رہے ہیں۔