|

وقتِ اشاعت :   March 27 – 2022

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے دعویٰ کیا ہے کہ شاہ زین بگٹی واپس آجائیں گے، کل وفاقی وزیر اسد عمر کی ان سے ملاقات ہو گی، ووٹ سے ایک گھنٹہ قبل تک صورتحال بدلتی رہے گی۔

 پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ عمران خان نے آزاد خارجہ پالیسی کی بنیاد رکھی، وہ پاکستان کی معیشت اور انڈسٹری کو پاؤں پرکھڑا کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے ملکی معیشت کو استحکام کی جانب گامزن کردیا ہے، بہادر قوم کو بہادر لیڈر کی ضرورت ہوتی ہے۔

فواد چودھری نے کہا کہ آپ کسی بھی قوم یا صوبے سے تعلق رکھتے ہوں باہر نکلیے، آج عوام عمران خان کے لیے باہر نکلیں۔