|

وقتِ اشاعت :   April 6 – 2022

لاہور کے ایک مقامی ہوٹل میں اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے وزیر اعلٰی کے انتخاب کے لیے علامتی اجلاس جاری ہے جس میں اس وقت حمزہ شہباز خطاب کر رہے ہیں۔

ہوٹل میں موجود ہماری نامہ نگار ترہب اصغر کے مطابق گنتی کے بعد 199 اراکین نے حمزہ شہباز کی حمایت کی ہے۔ خیال رہے کہ پنجاب میں وزیرِ اعلیٰ کے انتخاب کے لیے 186 ووٹ درکار ہوتے ہیں۔

اس اجلاس میں مریم نواز سمیت دیگر ن لیگی رہنما بھی شریک ہوئے۔ تاہم اس اجلاس کی قانونی حیثیت پر سب کا اتفاق نہیں اور یہ بحث کا موضوع ہے۔