|

وقتِ اشاعت :   August 29 – 2015

کوئٹہ: ضلع بولان( کچھی) کے علاقے میں بم نصب کرنے کے دوران ہلاک ہونے والے تین میں سے ایک ملزم کی شناخت ہوگئی ۔ دو ملزمان کو شناخت نہ ہونے پر امانتاً دفنا دیا گیا۔ لیویز ذرائع کے مطابق ضلع کچھی کے علاقے مٹھری کے قریب گزشتہ روز ریلوے پٹڑی پر بم نصب کرنے کے دوران دھماکے سے تین ملزمان ہلاک ہوگئے تھے جن کی لاشیں شناخت کیلئے سول اسپتال سبی منتقل کردی گئی تھیں۔ لاشوں میں سے ایک کی شناخت کالعدم تنظیم بلوچ ری پبلکن آرمی کے اہم کمانڈر غلام محمد بگٹی ولد عبدالقادر رمیزئی بگٹی سکنہ منگولی ضلع نصیرآباد کے نام سے ہوئی ۔ ان کی میت ان والدہ خانزادی ، اہلیہ اوربہن نے وصول کی۔ جبکہ باقی دو ملزمان کی شناخت نہ ہونے پر میتیں فلاحی تنظیم کے حوالے کی گئیں جس نے دونوں افراد کو سبی کے چاکر قلعہ قبرستان میں امانتاً دفنادیا۔