|

وقتِ اشاعت :   April 10 – 2022

 

اسلام آباد:  بی این پی سربراہ اختر مینگل نے کہا کہ آج کی کامیابی سیاسی کارکنوں کی جیت ہے،میں آج تمام سیاسی جماعتوں دعوت دیتا ہوں ملکر آئین پر عمل درآمد کریں۔

آئین کی ہمیشہ یہاں پاسداری نہیں ہوئی، بی این پی سربراہ نے کہا کہ آج ایوان میں بیٹھے اکثریت کو غدار کہا گیا،میں آپ سب کو اپنے کلاس میں آنے ویلکم کرتا ہوں،انہوں نے تحریک عدم اعتماد کی کامیابی پر قوم اور سیاسی کارکنوں مبارکباد پیش کی۔