اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے وزیر اعظم کے انتخاب کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔
پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نےتصدیق کی کہ تحریک انصاف نے وزیراعظم کے انتخاب کے عمل کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے اور پی ٹی آئی قائد ایوان کے انتخابی عمل میں حصہ نہیں لے گی۔
پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی سے استعفے دینے کا فیصلہ کیا ہےکہ اور پی ٹی آئی کے چیف ویپ عامر ڈوگر نے تمام اراکین سے استعفوں پر دستخط کرالیے ہیں۔
جن کی حرصِ زر، ہوس اقتدار نے میری قوم کو “بھکاری” بنایا۔ جن کی غلامانہ زہنیت نے میرے گھروں کو مقتل گاہ، میرے لوگوں کو پناہگزین میری ماں کو زندہ درگور کردیا میں ان کو اس ملک کا سربراہ مانوں؟ absolutely not یہ فیصلہ فقط میرا نہیں میرے ملک کی ۲۲ کروڑ عوام کا بھی ہے pic.twitter.com/Mqln6tfVGe
— Murad Saeed (@MuradSaeedPTI) April 11, 2022