مشہور امریکی جریدے فوربز نے دنیا کے ارب پتی افراد کی 36ویں سالانہ رینکنگ جاری کردی ہے۔
امریکی جریدے فوربز کے مطابق کورونا کی وجہ سے سست عالمی مارکیٹوں نے دنیا کے ارب پتی افراد کو بری طرح متاثر کیا اور اسی وجہ سے گزشتہ سال کے مقابلے رواں سال 87 امیر ترین افراد اس فہرست میں جگہ برقرار رکھنے میں ناکام رہے۔
فوربز کے مطابق 2 ہزار 6 سو 68 ارب پتی افراد کی فیرست میں اس سال 236 نئے افراد بھی شامل ہوئے جبکہ ایک ہزار ارب پتی افراد اب گزشتہ سال کے مقابلے زیادہ امیر ہیں۔
امریکا میں اب بھی دنیا کے سب سے زیادہ ارب پتی افراد موجود ہیں ،امریکی 735 ارب پتی افراد کی مجموعی مالیت 4.7 کھرب ڈالرز ہے جبکہ چین 607 ارب پتی افراد کی بدولت اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے۔