|

وقتِ اشاعت :   September 2 – 2015

کوئٹہ: کوئٹہ میں ایک پانچ سالہ بچی میں پولیو وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد رواں سال بلوچستان میں ان کیسز کی تعداد پانچ جبکہ ملک بھر میں 30 ہوگئی ہے۔ ایمرجنسی آپریشن سینٹر (ای او سی) بلوچستان کے مطابق شادیزی یونین کونسل کی رہائشی گل افشاں اس مرض کی تشخیص ہوئی ہے۔ ترجمان ای او سی بلوچستان کے مطابق گل افشاں کے والدین نے پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کردیا تھا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ ای او سی تمام تر صورت حال کی نگرانی کررہا ہے اور مہم کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ رواں سال کوئٹہ میں پولیو کا یہ تیسرا، صوبے کا پانچواں اور ملک کا 30واں کیس تھا۔