وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کابینہ میں سب کو حصہ ملے گا۔
ہفتے کو قومی اسمبلی آمد کے موقع شہبازشریف سے صحافیوں نے کئی سوالات کئے تاہم وزیراعظم نے مختصر جوابات پر اکتفادہ کیا۔
شہبازشریف سے سوال کیا گیا کہ توشہ خانہ کیس میں ریفرنس دائرکررہےہیں؟صحافی کے سوال پر وزیراعظم نے جواب دیا کہ ہر چیز قانون کے مطابق ہوگی۔
وزیراعظم شہبازشریف سے اگلا سوال کیا گیا کہ تخت لاہور کے حوالے سے کیا خبر آنے والی ہے؟۔اس پر انھوں نے کہا کہ آپ کو بہتر پتہ ہوگا۔
وفاقی کابینہ سے متعلق شہبازشریف سے پوچھا گیا کہ اتحادیوں کو کتنی وزارتیں ملیں گی؟۔ وزیراعظم نے جواب دیا کہ ہر کسی کو اس کا حصہ ملے گا