|

وقتِ اشاعت :   September 8 – 2015

جرمن وائس چانسلر سگمار گیبرئیل نے کہا ہے کہ جرمنی کئی سالوں تک ہر سال پانچ لاکھ تک پناہ گزینوں کو قبول کرسکتا ہے۔ بی بی سی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ توقعات کے مطابق جرمنی میں رواں سال آٹھ لاکھ سے زائد پناہ گزین آئیں گے جو کہ 2014 سے چار گنا زیادہ ہیں۔ انہوں نے اپنا موقف دہراتے ہوئے کہا دیگر یورپی ممالک کو بھی اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔
یو این ایچ سی آر کے مطابق پیر کے روز صرف میسیڈونیا میں 7000 شامی پناہ گزین پہنچے جبکہ 30 ہزار یونان کے جزیروں پر موجود ہیں۔ پناہ گزیوں کے مسئلے پر یورپی حکومتوں کی مختلف آراء منظر عام پر آئی ہیں جہاں ہنگری نے پناہ گزینوں کو روکنے کے لیے باڑ لگادی ہے جبکہ جرمنی انہیں قبول کرنے پر رضامند ہے۔
یونانی وزیراعظم نے پیر کے روز کہا تھا کہ لیسبوز کا جزیرہ تارکین وطن کے بوچھ سے ‘پھٹنے’ والا ہے جہاں سے تقریباً 20 ہزار تارکین وطن داخل ہونے کی کوشش کررہے ہیں۔ زی ڈی ایف ٹیلی ویژن کو انٹرویو دیتے ہوئے گیبرئیل نے کہا کہ ہم مانتے ہیں کہ کئی سالوں تک ہم پانچ لاکھ افراد کو اپنا سکتے ہیں۔