کوئٹہ: پشتونخواملی عوامی پارٹی کے سربراہ ورکن قومی اسمبلی محمودخان اچکزئی نے کہاہے کہ اگرپاکستان میں تمام اقوام کوبرابری کی بنیاد پرحقوق دئیے جائیں تویہ ملک تاقیامت تک قائم رہ سکتاہے پانی کامعاہدہ نہ پہلے تسلیم کیااورنہ ہی آئندہ تسلیم کریں گے کیونکہ اس معاہدے میں پشتون وطن کومکمل طورپرنظرانداز کیاگیاہے ڈیورنڈ لائن کی کھدائی کاٹھیکہ اگرکسی نے ثابت کردیاتوپشتونخواوطن کوچھوڑنے کوتیارہوں پروپیگنڈوں کاسلسلہ بند کیاجائے ادیب اورشعراء موجودہ حالات میں ملک کی حفاظت کیلئے ہمارے ساتھ مل کراپنا کردار ادا کریں ڈیورنڈ لائن تاریخی جبرہے ان خیالات کااظہارانہوں نے مقامی ہوٹل میں پشتواکیڈمی کی جانب سے پشتوعالمی کانفرنس کے شرکا ء سے خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پرعوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء افراء سیاب خان خٹک،پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی صدرو سینیٹرعثمان کاکڑ،رکن قومی اسمبلی عبدالقہادرودان ،رضامحمدرضاودیگربھی موجود تھے انہوں نے کہاکہ پاکستان کسی نے ہمیں خیرات میں نہیں دیااس ملک کوحاصل کرنے کیلئے ہمارے اکابرین نے قربانیاں دی ہیں ادیب اورشعراء کافرض بنتاہے کہ وہ وطن عزیزکی حفاظت کیلئے اپناکرداراداکریں کیونکہ اس وقت پشتون قوم مصائب ومشکلات سے دوچارہے اورآج ملک جس حالت سے گزررہی ہے ان حالات کوتبدیل کرنے میں ادیب اہم کرداراداکرسکتاہے ہم دنیاپرواضح کردیناچاہتے ہیں کہ پشتون قوم نہ ہی دہشت گرد ہے اورنہ ہی کبھی دہشت گردی میں ملوث رہاہے ایک سازش کے تحت دنیا میں پشتون قوم کودہشت گرد کے طورپرپیش کیاجارہاہے اورفرقہ پرست بنانے پرتلے ہوئے ہیں حالانکہ پشتون قوم نے نہ کبھی فرقہ پرستی کی ہے اورنہ فرقہ پرستی پریقین رکھتاہے اگرپشتون قوم فرقہ پرست ہوتاتوآج اس ملک میں مسجد کے علاوہ کوئی دوسری عبادت گاہ نہ ہوتی انہوں نے کہاکہ ہم سب پرواضح کردینا چاہتے ہیں کہ ہمارے مساجد کیخلاف سازشیں اوران کیخلاف برابھلانہ کہاجائے اگر اس طرح جاری رہاتواس کے خطرناک نتائج سامنے آئیں گے انہوں نے کہاکہ ہم بحیثیت انسان کسی سے اس بنیاد پرنفرت نہیں کرتے کہ وہ کس مسلک رنگ ونسل یامذہب سے تعلق رکھتے ہیں دنیامیں مختلف مذاہب اوراقوام آبادہیں اگرہم ہرکسی سے رنگ ونسل یامذہب کی بنیاد پرنفرت کرے توایک دن بھی اس دنیامیں رہنامحال ہوجائے گاانہوں نے کہاکہ دنیاکی تاریخ میں تمام اسلامی ممالک پرطاغوتی قوتوں نے قبضہ کیااوراسلامی سربراہان امریکہ اوران طاغوتی قوتوں کے سامنے سرینڈرہوگئے مگرواحد افغان قوم ہے کہ جنہوں نے کسی کی بھی بالادستی قبول نہیں کی آج بھی جن حالات سے پشتون قوم گزررہی ہے یہ وقت بتائے گاکہ پشتون قوم اپنے دشمن سے 100سال بعد بھی بدلہ لے گاانہوں نے کہاکہ ڈیورنڈ لائن آرپارپشتونوں کیلئے ایک تاریخی جبرہے ہم ایک قوم ہے لیکن تاریخ کی ظلم وجبر سے دوملکوں میں پشتون قوم زندگی بسرکررہے ہیں انہوں نے کہاکہ ہم پاکستان کوتاقیامت تک چلانے کوتیارہے لیکن افغان وطن کی سرزمین کیخلاف اس سرزمین کواستعمال نہیں کرناچاہئے اورحقوق کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے انہوں نے کہاکہ ہم دنیاکوبتاناچاہتے ہیں کہ ہم اپنے وطن کی حفاظت جانتے ہیں اگرکسی نے ہمارے وطن کوبری نظرسے دیکھنے کی کوشش کی توپھرہم خاموش نہیں رہیں گے اورپشتون قوم افغان کی سرزمین پرکسی کے بھی قبضہ کرنے کی خواہش کوپورانہیں ہونے دیگا انہوں نے کہاکہ ہمیں افسوس ہے کہ دنیاجہاں کے دہشت گردوں کووزیرستان میں لاکرپناہ دی اوربے گناہ پشتونوں کوخون میں نہلادیاہم واضح کردیناچاہتے ہیں کہ جنہوں نے دنیاجہاں کے دہشت گردوں کویہاں پناہ دی اب وہ خود انہیں کنٹرول کرے دوفیصد دہشت گردوں کی وجہ سے وزیراورمسعود اقوام کوخوان میں نہلادیایہ کہاں کاانصاف ہے حکمرانوں کواس کاجواب دیناہوگا انہوں نے کہاکہ پاکستان میں پانی کامعاہدہ نہ پہلے تسلیم کیااورنہ آئندہ اس کوتسلیم کرنے پرتیارہونگے انہوں نے کہاکہ آج میں واضح کہتاہوں کہ ڈیورنڈ لائن کاٹھیکہ نہ میں نے لیاہے اگرکسی نے بھی یہ ثابت کردیاتوہم پشتونخواوطن کوچھوڑ کرچلے جائیں گے ہمارے خلاف پروپیگنڈہ نہ کئے جائیں انہوں نے کہاکہ پاکستان میں اس صورت پررہنے کوتیارہے کہ پشتونوں کے حقوق اوران کے ساحل وسائل پردوسرے قوموں کی طرح اختیاردیاجائے سندھ پنجاب اوربلوچستان کے بچوں کی طرح ہمارے بچوں کوبھی وہی حقوق ملنے چاہئے توپھرقیامت تک پاکستان کوچلانے کیلئے تیارہے۔