|

وقتِ اشاعت :   September 15 – 2015

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل گروپ نے الیکٹرونک میڈیاسے بائیکاٹ کے اعلان کافیصلہ واپس لے لیااوربلوچستان میڈیاایکشن کمیٹی کی جانب سے بی این پی کی قیادت کویقین دہانی کرائی گئی کہ آئندہ بی این پی سمیت تمام سیاسی جماعتوں کومناسب کوریج دیاجائے گابلوچستان کے مسائل کوبھی الیکٹرونک میڈیاکے ذریعے اجاگرکیاجائے گاگزشتہ روز بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات آغاحسن بلوچ اوربی ایس او کے آرگنائزرجاویدبلوچ کی قیادت میں کوئٹہ پریس کلب میں میڈیاایکشن کمیٹی کے چیئرمین شہزادہ ذوالفقار سے ملاقات کی اس موقع پرتمام الیکٹرونک چینلز کے بیوروچیف اورمیڈیاکے نمائندے بھی موجود تھے ملاقات کے دوران بی این پی کے وفدنے بلوچستان کے مسائل کوالیکٹرونک میڈیامیں نظرانداز کرنے کے حوالے سے شکایات پیش کئے اورگزشتہ سال بی این پی کی جانب سے الیکٹرونک میڈیاکابائیکاٹ اورچینلز کی بندش کے حوالے سے بھی میڈیاکے نمائندوں کویاددہانی کرائی تھی جس میں فیصلہ کیاگیاتھاکہ تمام بیوروچیفس اپنے اداروں کوبذریعہ خط بی این پی کے تحفظات کے بارے آگاہ کریں گے اس کے باوجود اس پرکوئی پیش رفت نہ ہوسکی جس کے بعد بی این پی نے مجبوراََ الیکٹرونک میڈیاکے بائیکاٹ کافیصلہ کیاتھاجس پردوبارہ حالیہ دنوں میں الیکٹرونک میڈیاکابائیکاٹ کیااجلاس میں اس بات کافیصلہ کیاگیاکہ الیکٹرونک میڈیاکے نمائندے اپنے اپنے اداروں کی منیجمنٹ کودوبارہ صورتحال سے آگاہ کریں اوربی این پی سمیت صوبے کے تمام سیاسی جماعتوں اورعوام کی شکایت کاازالہ کیاجائے میڈیاکے نمائندوں نے یقین دہانی کرائی کہ جس کے بعد بی این پی مینگل نے الیکٹرونک میڈیاکے بائیکاٹ کااعلان واپس لے لیا۔