کوئٹہ: کسی بھی پارٹی میں ورکروں کا اہم اور کلیدی کردار ہوتا ہے مخلص ورکروں کہ بنا پارٹی کا وجود کھوکھلا ہوتا ہے اور بلوچستان عوامی پارٹی کا ہر ایک کارکن پارٹی کا سرمایہ اور وقار ہے ان خیالات کا اظہار بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی آرگنائزنگ سیکرٹری پولیٹیکل سیکرٹری ٹو وزیراعلی بلوچستان ملک خدا بخش لانگو سے پارٹی ورکروں قبائلی عمائدین اور مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد سے ملاقات کرتے ہوئے کہی۔
اس موقع پر انہوں نے ورکروں کو اپنے اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت بلوچستان کے کم وسائل کے باوجود بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے اور بلدیاتی انتخابات کے نتائج ثابت کریں گے کہ بلوچستان کی عوام موجودہ حکومت پر یقین رکھتی ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ صوبائی کابینہ میں اتحاد و اتفاق موجود ہے اس لیے بلوچستان کے مسائل خوش اسلوبی سے طے ہو رہے ہیں۔
انہوں نے ورکروں سے کہا کہ وہ عوامی مسائل لیکن مرکزی سیکرٹریٹ آئیں تاکہ تمام عوامی مسائل پارٹی کے ذریعے حل ہو سکے اور پارٹی کی نیک نامی ہو ملاقات کرنے والوں میں مرکزی رابطہ سیکرٹری عبدالفتاح جمالی اے خان عقیل خان بازء سردار مرزا خان خروٹی کمال خان باروزئی۔
ملک خدا بخش لہڑی۔یوسف خان ناصر۔ محمد آصف کاکڑ۔ عارف بازئی۔ علاؤ الدین کاکڑ۔امان اللہ بختیار احسان اللہ کاکڑ محمد طاہر کاکڑ عبدالباقی لانگو جبار یوسفزئی جلیل خان میر عرفان ریسانی کلیم اللہ یوسف زئی۔ دوست محمد ریکی۔ حسن غوری۔نقیب اللہ بڑیچ محمد زبیر خان۔خدا تھے