|

وقتِ اشاعت :   May 15 – 2022

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کراچی کے علاقے صدر لکی اسٹار پر ہونے والے دھماکے کی تحقیقات کے سلسلے میں 4 افراد کوحراست میں لے لیا ہے۔

کراچی کے علاقے صدرلکی اسٹار پر دھماکے کی تحقیقات جاری ہیں اور سیکیورٹی حکام نے گلشن حدید، ملیر، گڈاپ میں کارروائیاں کیں ہیں۔

خیال رہے کہ 12 مئی کو کراچی کے علاقے صدر میں دھماکے میں ایک شخص جاں بحق اور کم از کم 11 افراد زخمی ہوگئے تھے۔ واقعے میں 8 سے 10 گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا تھا