|

وقتِ اشاعت :   May 15 – 2022

کوئٹہ: پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے زیر اہتمام صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ایک احتجاجی موٹر سائیکل ریلی نکالی گئی، ریلی کے شرکاء مختلف شاہراہوں سے ہوتے ہوئے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے پہنچ کر احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرین نے سیالکوٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں اور رہنماؤں پر تشدد اور ان کی گرفتاریوں کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

چیئرمین عمران خان سمیت پارٹی کے مرکزی رہنماؤں کے خلاف کوئی سازش کی گئی تو پھر حالات حکومت کے ہاتھ سے نکل جائیں گے، وزیراعظم عمران خان کا تحفظ کرنا تمام امت مسلمہ کا فرض ہے، امپورٹ ڈاکو مرد آباد اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان زندہ باد کے نعرے، مظاہرین کا کہنا تھا کہ امپورٹڈ وفاقی حکومت اقتدار سے الگ ہوکر ملک میں نئے انتخابات کا اعلان کرایا جائے۔

پاکستان تحریک انصاف ایک جمہوریت پسند پارٹی ہے اور پاکستان تحریک انصاف کے پرامن کارکنوں پر تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ہم نے اپنے دور اقتدار میں مسلم لیگ نون کی ایک بھی جلسے کو روکنے کی کوشش نہیں کی مگر بھلا ہٹک شکار وفاقی حکومت نے ہمارے پرامن کارکنوں پر تشدد کیا اور ان کو گرفتار کیا گیا، پاکستان تحریک انصاف کی احتجاجی ریلی میں مرکزی صوبائی اور ضلعی سنئیر رہنماؤں نے شرکت کی، مظاہرین نے نوجوان لیڈر شیر بلوچستان قاسم خان سوری کے حق میں بھی نعرے بازی کی۔