کوئٹہ: جمعیت علماء اسلام کے بلوچستان اسمبلی پارلیمانی وا پوزیشن لیڈر مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ جمعیت نے ہر دور میں عوام کی رہنمائی اور ترقیاتی عمل کو جاری رکھا آنے والی وقت میں جمعیت کو موقع ملا تو مزید ترقیاتی کا کام جال بچھائینگے کوئٹہ شہر میں آبادی کی مناسبت سے ترقیاتی عمل اور آبادی کی ضرورت ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز نواں کلی میں عصمت سینٹر کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر پارٹی کے رہنماء حاجی عبداللہ سلیمانخیل،ڈاکٹر محمد حنیف خلجی،حاجی عبداللہ خلجی،حاجی دین محمد اور حافظ عبدالقادر مندوخیل بھی موجود تھے ،انہوں نے کہاکہ نواں کلی میں اس طرح سینٹر کی تعمیر سے علاقے میں مزید آبادی اور عوام کی سہولیات کیلئے مواقع پیدا ہونگے انہوں نے کہاکہ کوئٹہ شہر کو بناتے ہوئے وقت کم آبادی کو ظاہر کیا لیکن اس وقت کوئٹہ شہر کی آبادی اتنی تیزی سے بڑھ رہی ہے اسی طرح کوئٹہ شہر کو نواحی علاقوں تک پھیلانا ضروری ہے تاکہ کوئٹہ شہر کی جو آبادی ہے ان پر کنٹرول کرسکیں انہوں نے کہاکہ جمعیت علماء اسلام واحد سیاسی اور مذہبی جماعت ہے جس نے ہر دور میں عوام کی ترقی پر یقین کیا اور عوام کی ہر وقت رہنماء بھی کی انشاء اللہ آنے والی وقت میں اگر پارٹی کو دوبارہ موقع ملا تو نہ صرف جاری ترقیاتی عمل کو پایہ تکمیل پہنچائینگے بلکہ مزید کام کو بھی شروع کرینگے ۔