وفاقی اور پنجاب حکومت تحریک انصاف کے لانگ مارچ سے نمٹنے کےلیے سرگرم ہوگئے۔
لانگ مارچ سے متعلق حتمی فیصلے کےلیے وزيراعظم شہبازشريف سابق صدر آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان سے دوبارہ ملاقات کريں گے۔
اس سے قبل آصف زرداری نے اہم شخصيت سے ملنے کے بعد وزيراعظم سے ملاقات کی تھی،ذرائع کے مطابق شہبازشريف اور آصف علی زرداری آئینی مدت پوری کرنے کے حق میں ہیں جبکہ نوازشريف اور مريم نواز فوری انتخابات کرانے کے خواہش مند ہیں۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے بھی امن وامان سے متعلق اہم اجلاس کل طلب کرلیا۔اجلاس میں آئی جی پنجاب لانگ مارچ کے حوالے سے بريفنگ ديں گے اور امن وامان کی صورتحال پر بھی غور کيا جائے گا۔