کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نے کہاہے کہ موجودہ حکومت عوام کوروز گارکے مواقع فراہم کررہے ہیں کسی کوبھی بے روزگارنہیں کریں گے مٹن مارکیٹ کے متاثرین کومتبادل جگہ فراہم کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کارلائیں گے ان خیالات کااظہارانہوں نے بلوچستان اسمبلی میں مٹن مارکیٹ ایسوسی ایشن کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیااس موقع پرعوامی نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈرانجینئرزمرک خان اچکزئی ،اے این پی کے مرکزی کمیٹی کے رکن رشیدخان ناصر،صوبائی وزیراطلاعات عبدالرحیم زیارتوال ،صوبائی وزیرسرداراسلم بزنجوبھی موجود تھے عوامی نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈرانجینئرزمرک خان اچکزئی نے کہاکہ مٹن مارکیٹ کے متاثرین کئی روز سے احتجاج پرہے مٹن مارکیٹ کے ایسوسی ایشن نے اے این پی کے صوبائی قیادت سے رابطہ کیاہم نے یہ مسئلہ بلوچستان اسمبلی میں بھی اٹھایاجس پروزیراعلیٰ بلوچستان اورصوبائی وزیراطلاعات نے یقین دہانی کرائی کہ مسئلے کوحل کیاجائے گاانہوں نے کہاکہ سب نے یہ تجویز پیش کی کہ اس بارے مذاکرات جاری رہے گاوزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ اورمیئرکوئٹہ ڈاکٹرکلیم اللہ کاکڑ کے درمیان مٹن مارکیٹ کے مسئلے پرجلد ایک اجلاس ہوگاجس میں اس ایشو کے بارے کوئی نتیجہ اخذ کیاجائے گامٹن مارکیٹ ایسوسی ایشن کے پارلیمانی لیڈرانجینئرزمرک خان اچکزئی کوحکومت سے مذاکرات کے بارے فیصلے کااختیاردیدیاجوبھی فیصلہ ہوگاوہ قابل قبول ہوگا۔وزیراعلیٰ بلوچستان نے وفد کویقین دہانی کرائی کہ موجودہ حکومت عوام کوروزگارکے مواقع فراہم کرنے کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے کیونکہ ہمیں عوام نے منتخب کیاہے اوران کے مسائل حل کرناہم سب کی ذمہ داری ہے۔