|

وقتِ اشاعت :   June 16 – 2022

کراچی کے علاقے کورنگی میں این اے 240 کی نشست پر آج ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ ہوئی جس کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔

اس ضمنی انتخاب میں 25 امیدوار میدان میں ہیں جبکہ یہ نشست ایم کیو ایم پاکستان کے رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی کے انتقال پر خالی ہوئی تھی۔

پولنگ کے دوران ہنگامہ آرائی اور فائرنگ کے واقعات بھی پیش آئے جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے۔

این اے 240 کورنگی کراچی 2  کے ضمنی الیکشن کے 309  میں سے اب تک 203 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری نتائج آچکے ہیں جس کے مطابق تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے شہزادہ شہباز نے 7069 ووٹ حاصل کرکے پہلے نمبر پر ہیں جبکہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے محمد ابوکر 7082 ووٹ لے کر  دوسرے نمبر پر ہیں۔