|

وقتِ اشاعت :   October 12 – 2015

کوئٹہ: فرنٹیئرکوراورحساس اداروں کے اہلکاروں نے اسپلنجی میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم سے تعلق کے شبے میں تین مشتبہ افراد کوخود کارہتھیاروں سمیت گرفتارکرلیایہاںآمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز فرنٹیئرکور اورحساس اداروں کے اہلکاروں نے اسپلنجی کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم سے تعلق کے شبے میں تین مشتبہ افراد کوگرفتارکرکے ان کے قبضے سے خود کارہتھیاربرآمدکرلیاایف سی ترجمان کے مطابق گرفتارافراد سے تفتیش جاری ہے ۔ایف سی اور حسا س ادارے کی سو ئی کے علا قے میں کا رروائی ایک عدد بارودی سر نگ اور دو کلو با رود بر آمد کر لیا تفصیلات کے مطابق اتوارکو ایف سی او رحسا س ادارے نے سو ئی کے علا قے لنجوسگاری میں کا رروائی کر تے ہو ئے ایک عدد با رودی سرنگ اور دو کلو با رود بر آمد کر لیا ۔