|

وقتِ اشاعت :   October 12 – 2015

کوئٹہ:  نوابزادہ جمیل اکبر بگٹی نے کہا ہے کہ پشتون صوبے کا قیام کا مطالبہ یہاں کے عوام کا حق ہے جس کی ہم بھر پور حمایت کرتے ہیں اگر پشتون قوم نے صوبے کے قیام کیلئے تحریک چلائی تو ہم بھر ساتھ دینگے ۔اتوار کے روز بگٹی ہاوس کوئٹہ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہاکہ موجودہ حالات میں جب پشتون قوم کے نمائندے اکثریت سے اسمبلی میں موجود ہے تو انہیں چاہئے کہ وہ پشتون صوبے کے قیام کیلئے اسمبلی سے بل منظور کرائیں نواب زادہ جمیل اکبر بگٹی نے کہاہے کہ برٹش بلوچستان کو اصلی حالت میں بحال کیا جائے ضلع راجن پور ، ضلع ڈیرہ غازی خان، ضلع کشمول اور ضلع جیکب آباد جو بلوچ آبادی پر مشتمل ہیں انہیں واپس بلوچستان کا حصہ بنایا جائے